کراچی:
گھرمیں لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طورپرشوہرنے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا۔
ڈاکس تھانے کی حدود سلطان آباد ایم ٹی خان روڈ پر نجی اسکول کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوطلب کیا۔
مقتولہ کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 48 سالہ زرین بی بی زوجہ شوکت کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ اوڈاکس وقار قیصر کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ مقتولہ خاتون کو گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طورپراس کےشوہرنے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ مقتولہ کا شوہراسپتال میں موجود ہے، جہاں خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی کے بعد شوہرکوحراست میں لیاجائے گا۔ پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول اور پستول قبضے میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔