کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

دوسرا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا


شاہ میر خان August 15, 2026
فوٹو: فائل

کراچی میں ڈیفنس پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جس کی شناخت زیشان ولد منظور مسی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ گولیاں، چھینا گیا موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا گیا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔