مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی، رانا ثنا

پنجاب جیسی تعمیر و ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے، مسلم لیگ ن کے رہنما کا دعویٰ


ویب ڈیسک August 17, 2026

مظفرآباد:

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثںاءاللہ خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری ملی ہے، ہماری پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیابی ملی ہے، تعمیر و ترقی کے لیے آزاد کشمیر کےعوام نے مسلم لیگ کو چنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب جیسی تعمیر و ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے، آزاد کشمیر عوام نے نواز شریف کی جماعت کو واضح مینڈیٹ دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ساجد اقبال کو اپنی جماعت میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد اقبال آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔