انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو کمزور نہیں سمجھتے۔
پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں دوبارہ کپتان منتخب ہونے والے جو روٹ نے کہا کہ دوبارہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے، اب زیادہ سمجھدار ہو گیا ہوں۔
جو روٹ نے کہا کہ بیز بال کا انداز پرانا ہو گیا اب صورتحال کے مطابق کھیلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو کمزور نہیں سمجھتے، محمد عباس کا بہت زیادہ تجربہ ہے۔
جو روٹ نے کہا کہ محمد عباس گزشتہ 10 سال میں کاؤنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔
انجرڈ بابر اعظم کی جگہ سلمان علی آغا پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شان مسعود مکمل فٹ اور پہلے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔