کراچی:
کلفٹن سی ویو نشان پاکستان کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے۔
ترجمان ایدھی کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ملیں، دونوں لاشیں مردوں کی ہیں۔ گاڑی گیراج میں کھڑی تھی اور تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے اطلاع دی۔
پولیس حکام کی جانب سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک شخص کی 34 سالہ شناخت اسد اللہ ولد محمد نبی کے نام سے شناخت کی گئی جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
ہلاک شخص شریں جناح کالونی گلشن سکندر اباد کا رہائشی ہے جو سی ویو اپارٹمنٹ میں سبط رضا نامی شخص کے گھر پر بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔