سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان نے خصوصی افراد کی نگہداشت، فلاح و بہبود اور سرپرستی پر زور دیتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
تاریخی شہر طائف میں معذور افراد کے مرکز کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی دیکھ بھال معاشرے میں رحمت، باہمی تعاون اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات معاشرے کے کمزور اور خصوصی افراد کے ساتھ حسنِ سلوک، ہمدردی اور ذمہ داری کا درس دیتی ہیں۔