لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔
چین کے قونصل جنرل سن یان ائیرپورٹ پر چین روانگی کے لئے مریم نواز شریف کوالوداع کرنے کے لئے موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کا ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چین کے اعلیٰ حکام استقبال کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں مصروفیات کا آغاز کرینگی، چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ملاقات کرے گا۔
مریم نواز سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی، ہی ژونگ یو
ملاقات کریں گے جبکہ شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی انکی اہم میٹنگ ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور انکے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، ہی ژونگ یوکی کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔