پمزسپتال میں برسوں سےایمرجنسی فائر ڈرل کی مشق نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، فائر سفیٹی ڈرل میں میڈیکل عملے کو اپنی اور مریض کی جان کو بچانے کی ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔
آسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں انتظامی غفلت سامنے آگئی، ذرائع نے کہا کہ ہسپتال میں پرانے سلینڈر آکسجن کے زیادتی بھی آگ کے پھیلاو کا باعث بنے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ایمرجنسی ایگزیٹ بھی بند رکھے جانے کا انکشاف ہوا، اسپتال کا الارم سسٹم بھی بروقت کام نہ کر سکا، پرائیویٹ اسپتالوں میں ہر چھ ماہ بعد عملے کی ٹریننگ لازمی کروائی جاتی ہے۔
پمز یسپتال کےمختلف شعبوں میں سینکڑوں مریض زیر علاج سیفٹی کے فقدان سے سنگین خطرات کا اندیشہ ہے جب کہ ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور عملے کی حفاظت کا کوئی مربوط پلان مو جود نہیں۔