چیمپئنز لیگ: کھلاڑی کا اشتعال انگیز جشن، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور بیک روم اسٹاف آپس میں الجھ گئے


اسپورٹس ڈیسک August 27, 2026

فنرباہچے کی فرانسیسی حریف لیون کے خلاف چیمپئنز لیگ پلے آف میں کامیابی کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن ہنگامہ آرائی کا سبب بن گیا۔

سابق آرسنل مڈفیلڈر نے فتح کے بعد مخالف کھلاڑیوں اور شائقین کو مبینہ طور پر اشتعال دلایا جس پر لیون کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے انہیں گھیر لیا۔

ترکی میں پہلے مرحلے کا میچ 1-1 سے برابر رہنے کے بعد فنرباہچے نے دوسرے لیگ میں 1-2 سے فتح حاصل کی۔

ماضی میں لیون کے روایتی حریف مارسیلے کی نمائندگی کرنے والے گینڈوزی نے فتح کے بعد بازو پھیلا کر جشن منایا جس پر کشیدگی بڑھ گئی۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور بیک روم اسٹاف آپس میں الجھ گئے۔

سرنگ میں جاتے ہوئے بھی گینڈوزی کا جشن جاری رہا جبکہ شائقین نے ان کی جانب اشیاء پھینکیں۔

بعد ازاں ایک مبینہ لیون اسٹاف رکن نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کے بعد دوبارہ جھگڑا شروع ہوگیا۔ فنرباہچے کے کھلاڑیوں نے گینڈوزی کا دفاع کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ فنرباہچے نے اگلے لیگ مرحلے میں جگہ بنا لی۔