محبوبہ نے گاڑی پر 3400 بوسوں کے نشان بنا ڈالے، پولیس نے لڑکے پر ہی چالان کر دیا

کچھ لوگ اسے محبت کے اظہار کا منفرد طریقہ قرار دے رہے ہیں


ویب ڈیسک August 27, 2026

بھارت میں محبت کے اظہار کا ایک انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی گاڑی کو ہزاروں لپ اسٹک بوسوں کے نشانات سے بھر دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اس کی گاڑی پر لپ اسٹک سے تقریباً 3400 بوسوں کے نشان بنا ڈالے۔

گاڑی کی منفرد حالت نے جہاں راہگیروں کی توجہ حاصل کی وہیں معاملہ ٹریفک پولیس تک بھی پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹریفک حکام نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ اس کے مالک پر 5500 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

لپ اسٹک کے نشانات سے مکمل طور پر ڈھکی گاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کسی نے اسے محبت کے اظہار کا منفرد طریقہ قرار دیا تو کسی نے مذاقاً کہا کہ رومانوی سرپرائز بالآخر پولیس کارروائی میں تبدیل ہو گیا۔