ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 1 ہفتے میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد بڑھ گئے

اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے


کاشف حسین August 27, 2026
فوٹو : فائل

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں 21 اگست تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے مجموعی  ذخائر22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ سے 18 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  کمرشل بینکوں کے پاس  5 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔