سیشن عدالت شرقی میں میر رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے شارع فیصل پر احتجاج کے خلاف مقدمہ اندراج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں نامزد 20 نوجوانوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
سیشن عدالت نے نامزد 20 شہریوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام افراد کو 5 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدنان رضا، دانش رحمان، حمزہ خان، طلحہ، بلال، عبداللہ اور دیگر نامزد ہیں۔
شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر میر رضا قتل کیس کے خلاف احتجاج پر فیروز آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، کارِ سرکار میں مداخلت، آمدورفت میں رکاوٹ اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل ہیں۔