کراچی، گلشن اقبال موچی موڑ کے قریب گھر میں زہر خوانی کے واقعے میں خاتون چل بسی

متوفیہ کی شناخت 28 سالہ عالیہ کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر August 30, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون موچی موڑ کے قریب گھر میں زہر خوانی کے واقعے میں خاتون کی حالت غیر ہوگئی جسے اہلخانہ فوری طور پر قریبی قائم اسپتال لے گئے جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ 

متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نجی اسپتال سے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 28 سالہ عالیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر زہر خوانی کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او گلشن اقبال سعود احمد نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تفتیش کے لیے اسپتال روانہ ہوئی ہے جہاں اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔