نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی نے گلستانِ جوہر، کراچی میں واقع ایک کال سینٹر پر کامیاب کارروائی میں میں اسکیم آپریشن کا پردہ فاش کیا جس کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا.
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی بینکوں کے افسران ظاہر کرتے ہوئےلوگوں سے ان کی ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرتے تھے.
لوگوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا.
کارروائی کے دوران کال سینٹر کےمالکان محمد لائق، محمد فاضل اور دیگر مبینہ طور پر ملوث ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران کال سینٹر سے مبینہ اسکیم میں استعمال ہونے والے متعدد لیپ ٹاپس اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔
اس سلسلے میں FIR نمبر 74/26 درج کر لی گئی ہے، جس میں PECA 2025 کی دفعات 3/4/13/14/16/26 اور تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعات 109/34 شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں گرفتار اور مفرور ملزمان کے نام احسن رضا،محمد لائق،سیف اعجاز، محمد فاضل،فریڈرک جان،کرسٹوفر کائزر،محمد دانش،محمد شاہ زیب ہیں
مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں. دھوک دہی میں ملوث دیگر ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھی مزید تحقیقات اور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.