مری: ہوٹل میں گیس لیکیج سے 3 افراد بے ہوش، ایک کی حالت تشویشناک

متاثرین میں ایک شخص کا تعلق فیصل آباد جبکہ دو کا تعلق مری سے ہے


ویب ڈیسک August 30, 2026
فوٹو: فائل

مری:

مری ویو فورتھ چوک کے قریب ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث تین افراد بے ہوش ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں ایک شخص کا تعلق فیصل آباد جبکہ دو کا تعلق مری سے ہے۔ متاثرہ افراد میں عاطف شاہ، سجاول اور فیاض شامل ہیں۔