خیبرپختونخوا سے ہمارے 800 کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا، جے یو آئی

شانگلہ سے 58، ڈی آئی خان 46، لوئر کوہستان 21، مردان 125 ، نوشہرہ 80، کوہاٹ 16، بونیر 121، صوابی سے 300 کارکن گرفتار


اسٹاف رپورٹر November 29, 2026
فوٹو: فائل

پشاور:

جمیعت علماء اسلام نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ان کے 8سو سے زائد کارکنوں اور عہیداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے جے یوآئی کے 800 سے زائد عہدیدار کارکن کو حراست میں لے لیا گیا ہے، گرفتار افراد  کو مختلف تھانوں اور جیلوں میں رکھا گیا ہے، مولانا فضل علی، مفتی فضل غفور، مفتی ناصر محمود، نورالاسلام،  اعجاز خان، کو گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے 46، لوئر کوہستان سے 21، مردان سے 125 کارکن گرفتار ہیں، نوشہرہ سے 80، کوہاٹ سے 16، بونیر سے 121،صوابی سے 300 کارکن کو حراست میں لیا گیا ہے، سوات سے 23، مانسہرہ سے 17، شانگلہ سے 58، دیر پائین 3 کارکن گرفتار ہیں،ایف آئی آر میں درج کارکنوں اور عہدیداروں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔