پاکستان ٹیم کی بیرون ملک شکستوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، دسویں میچ میں نویں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے ہی روز 194رنز سے ہمت ہار گئی، انگلینڈ نے 2 سال بعد پہلی سیریز جیت لی، سعود شکیل نے جراتمندانہ 97 رنز بنائے مگر لارڈز اونرز بورڈ میں نام درج کرانے کا سنہری موقع گنوا دیا۔
بابر اعظم پھر ناکامی کا شکار ہوئے، محمد رضوان نے غیرذمہ داری سے وکٹ گنوانے کا سلسلہ ترک نہ کیا، انجرڈ امام الحق نے پھر بیٹنگ نہ کی، قبل ازیں انگلینڈ کی دوسری اننگز کا 208 رنز پر اختتام ہوا۔
ڈین لارنس نے 54 رنز بنائے، محمد عباس نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،انہوں نے میچ میں 9 شکار کیے۔