سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے اچھے ہیں تو حکمران اپنے بچے وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟ شاہد آفریدی

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے جان سے چلے گئے


ویب ڈیسک August 31, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی اموات کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں پر سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے جان سے چلے گئے، انکوائری رپورٹ سامنے آچکی ہے، متعلقہ افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے لیکن کوئی بھی کارروائی ان معصوم جانوں کو واپس نہیں لاسکتی۔

شاہد آفریدی نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ اگر سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی اتنے ہی اچھے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے۔