لاہور: کار ڈرائیور کو ہیرو بننا مہنگا پڑ گیا، گاڑی سمیت حوالات میں بند

ملزم نے ٹریفک اسسٹنٹ سے بدسلوکی  کی اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیا


سید مشرف شاہ August 30, 2026

لاہور:

مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکے جانے والا کار سوار آپے سے باہر ہوگیا اور مبینہ طور پر ٹریفک اسسٹنٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق جنید سلیم نامی ملزم نے ٹریفک اسسٹنٹ سے بدسلوکی  کی اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرکے اسے گاڑی سمیت حوالات میں بند کر دیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری کی عزت نفس مجروح نہیں کریں گے اور نہ یونیفارم کی عزت پر آنچ آنے دیں گے۔ وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود ہیں، اس لیے ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کےخلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔