لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم سے نکالے جانے والے امام الحق لاہور واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امام الحق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر چہرے پر ماسک لگائے پہنچے اور خاموشی سے گھر روانہ ہوگئے۔
امام الحق کے ساتھ محمد رضوان کی فلائٹ پشاور کے لیے شیڈول تھی۔
دوسری جانب سلمان علی آغا اور علی عثمان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ٹیم ہوٹل چھوڑ دیا ہے اور اپنے عزیزوں کے پاس کسی دوسرے شہر چلے گئے ہیں۔
برمنگھم ٹیسٹ میں ٹیم میں شامل ہونے والے عرفات منہاس آج ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔