کپتان اور لیڈر میں یہی فرق ہوتا ہے، راشد لطیف کی بابر اعظم پر تنقید

بابر کی ٹیم کے نصف کھلاڑیوں کو فارغ کر دیا گیا لیکن انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا، راشد لطیف


اسپورٹس ڈیسک September 01, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انگلینڈ میں جاری بحران کے دوران بابر اعظم کی قیادت پر شدید تنقید کی ہے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ ’پویلین پوسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

راشد لطیف نے کہا کہ بابر کی ٹیم کے نصف کھلاڑیوں کو فارغ کر دیا گیا لیکن انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتان اور حقیقی لیڈر میں یہی فرق ہوتا ہے کہ لیڈر مشکل وقت میں اپنی ٹیم کے لیے آواز اٹھاتا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کے طرزِ قیادت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہیں محض نمائشی کپتان قرار دیا اور کہا کہ ایسی صورتحال میں جیت کے بجائے شکست قبول کرنا بہتر ہے۔