راولپنڈی: نالہ لئی بپھر گیا، املاک تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں، سنگین صورتحال کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

نالہ لئی کے کنارے  پارک متعدد گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گیں


صالح مغل September 01, 2026

راولپنڈی میں بپھرا نالہ لئی کچھ شہریوں کی املاک تباہ کرنے کے ساتھ بہا کر بھی لے گیا۔ 

نالہ لئی کے کنارے  پارک متعدد گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گیں، سنگین صورتحال کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ 

نالہ لئی کنارے کھڑی گاڑیوں کو پانی کی سطح بلند ہونے پر پانی میں بہتا دیکھا جاسکتا ہے،  گاڑیوں کے مالکان اوپر کھڑے ہوکر بچانے کی کوشش بھی کرتے  تھے لیکن کامیابی نہ ہوئی۔