لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت

پولیس ذرائع نے کہا کہ طارق کو سی سی ڈی نے حراست میں  لیا


ویب ڈیسک September 01, 2026

لاہور کے بادامی باغ اور نوانکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ لاہور  پولیس نے دہشت گرد طارق کو حراست میں لےلیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ طارق کو سی سی ڈی نے حراست میں  لیا،  دہشت گرد طارق تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد آزاد کشمیر باغ میں  مفرور تھا۔

دہشت گرد طارق کے دو ساتھی ریحان بٹ اور فیاض بٹ مریدکے پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھا، طارق وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔