کراچی کی مزید تجارتی انجمنوں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر 3 ستمبر کو کاروبار بند رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔
اورنگی ٹریڈرز الائنس، کراچی تاجر اتحاد، نارتھ کراچی ٹریڈرز ایسوسی ایشن، سندھ تاجر اتحاد اور ڈیفنس ریئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔
ماربل مارکیٹ واٹر پمپ، انجمن تاجران سندھ اور فرنیچر مارکیٹ کریم آباد کے نمائندوں نے کنوینشن میں شرکت کی، جبکہ حیدری مارکیٹ انجمن اور کاغذی بازار مارکیٹ کے تاجر نمائندے بھی کنوینشن میں شریک ہوئے۔
کراچی کی تجارتی انجمنوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پی ڈی ایل کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تاجر انجمنوں کے نمائندوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری ٹیکسز کے باعث کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے۔ جماعت اسلامی کا موقف عوام کے دیرینہ مسئلے کا حل ہے، کراچی کی تاجر برادری جماعت اسلامی کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔