بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو؛  مختلف اضلاع میں ترقیاتی وفلاحی کام کامیابی سے جاری

منصوبے سے تربت اورگردونواح کے طلبہ کوحاصل تعلیمی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے


ویب ڈیسک September 02, 2026

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوکےتحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی وفلاحی کام کامیابی  کےساتھ جاری ہیں۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوکےتحت گورنمنٹ بوائزماڈل اسکول تربت میں نیا فرنیچرفراہم کردیاگیا ہے۔ منصوبے کےتحت30لاکھ روپے کی لاگت سے جدید کلاس رومزکی تعمیرکےعلاوہ کرسیاں،بورڈ اوردیگرضروری سامان فراہم کیا گیاہے۔

بی ایس ڈی آئی کے منصوبے سے تربت اورگردونواح کے طلبہ کوحاصل تعلیمی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بی ایس ڈی آئی بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کے روشن و بہترمستقبل کی جانب ایک اہم قدم  ثابت ہورہا ہے۔