یوم دفاع و شہدا؛ پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقاریب

بچوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کرپرچم کشائی کی اوروطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا


ویب ڈیسک September 02, 2026

پشاور:

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے  پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے آئی سی ایم ماڈل اسکول،پلے بی کیڈٹ کالج اورعلی گڑھ ایجوکیشن سکول میں پُروقار تقریبات کا انعقاد ہوا۔ ان تقریبات کے دوران یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ملی نغموں، ٹیبلوزاورتقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریبات میں طلبہ و طالبات نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔ یوم دفاع وشہدا کی تقریبات میں پاک فوج کے افسران اورجوانوں نے بھرپورشرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بچوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کرپرچم کشائی کی اوروطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ تقریبات کے اختتام پرنمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔