شہریوں نے چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کو عوامی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر قرار دے دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے صوبے ایک اہم اقدام ہیں، جس سے انصاف کی بہتر فراہمی اور یکساں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔
شہری نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس دور دراز علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود اور حکومتی رسائی میں اہم کردار ادا کریں گے، چھوٹے صوبے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، ہم عوامی فلاح و بہبود کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہر کام کے لیے گوادر کے شہریوں کو کوئٹہ جانا پڑتا ہے، نئے انتظامی یونٹس سے تمام سہولت دہلیز پر ہی ممکن ہو جائے گی۔
صوبے چھوٹے ہوں گے تو ریاستی نظام کو چلانا آسان اور عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی، امید ہے نئے صوبوں کے قیام سے امن و امان مزید بہتر اور تعلیم و صحت کی سہولیات عوام کو دہلیز پر میسر ہوں گی۔