لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس راحیل کامران 7 مئی 2021 کو جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہےکہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا، استعفے کے بعد قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس کا فیصلہ کیا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کے مطابق عدالتی بینچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔
انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے گریجویٹ کیا، وہ مڈل ٹیمپل کے بیرسٹر ہیں، وہ مئی 2021 سے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہائی کورٹ کے جج بننے سے پہلے وہ پاکستان بار کونسل کے پانچ سال (2016-2020) کے لیے منتخب رکن تھے اور بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ بھی تھے، وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینئر وکیل اکرم شیخ کے بیٹے ہیں۔