اداکارہ لیلیٰ اور احسن خان ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، الگ ہونے کی وجہ جانیے

احسن خان اب شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں جبکہ لیلیٰ نے تاحال شادی نہیں کی۔


ویب ڈیسک September 03, 2026

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ لیلیٰ اور معروف اداکار احسن خان کے ماضی کے تعلق سے متعلق ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا جس میں اداکارہ نے ان سے بریک اپ کی وجہ بتائی تھی۔

اداکارہ کا فضا علی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے احسن خان سے علیحدگی کی وجہ سے متعلق بات کی تھی۔

انہوں نے اس موقع پر انکشاف کیا تھا کہ احسن خان ان کی زندگی کی پہلی محبت تھے اور دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ کچھ عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے تاہم بعدازاں ان کے راستے جدا ہو گئے۔ پہلی محبت میں ملنے والی دل شکستگی کے اثرات طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

لیلیٰ نے مذکورہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نرما کی وجہ سے ان کا احسن خان کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ احسن خان اب شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں جبکہ لیلیٰ نے تاحال شادی نہیں کی۔