واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر پابندی اور اس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کو محدود کرنے سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کردیا ہے۔
بل میں اے آئی پر مستقل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایسے معاہدے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جن کا مقصد سپر انٹیلی جنس کی تیاری اور پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
برنی سینڈرز نے کہا کہ بے قابو آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانی آزادی اور سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور ترقی پر سخت اقدامات ضروری ہیں۔
رکن کانگریس گریگ کاسار نے بھی اے آئی کی موجودہ نگرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’’فوڈ ٹرک سے بھی کم ریگولیٹڈ‘‘ ہے۔
اے آئی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث امریکا سمیت دنیا بھر میں اس کی نگرانی، انسانی ملازمتوں، پرائیویسی اور سلامتی سے متعلق خدشات پر بحث جاری ہے۔