اسرائیل نے مزید 4 لبنانی قیدی رہا کردیے

ایک روز قبل بھی 5 لبنانی قیدی کو رہا کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 05, 2026

اسرائیل نے مزید چار لبنانی قیدیوں کو رہا کرکے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس نے قیدیوں کو لبنان کے حوالے کیا، جہاں انہیں لبنانی فوج کے سپرد کردیا گیا۔ 

رپورٹس کے مطابق یہ رہائی امریکا کی ثالثی میں جاری اسرائیل، لبنان مذاکرات کے تناظر میں ہوئی۔ ایک روز قبل بھی 5 لبنانی قیدی کو رہا کیا گیا تھا۔ 

لبنانی صدر جوزف عون نے قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا اور ریڈ کراس کی کوششوں کو سراہا۔