ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا  بھارت کو جیت کیلیے 56 رنز کا ہدف

روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم  کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں


ویب ڈیسک September 05, 2026

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو فیلڈنک کی دعوت دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز بنائے اور  روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جبکہ پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 14 جبکہ وکٹ کیپر منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ بھارتی ٹیم کی جانب سے پریمہ روات اور شریں چرانی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کپتان فاطمہ ثنا سمیت پاکستان کی 4 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئیں جبکہ 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے باعث پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 55 رنز کم ترین ٹوٹل ہے۔

روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ منیبہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور امِ ہانی بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دی تھی، آج پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا 200واں میچ کھیل رہا ہے اور ٹیم جیت کے لیے پُرامید ہے۔