پیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات

جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ اور حکومتی ٹیم کی قیادت احسن اقبال نے کی


اسٹاف رپورٹر September 07, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی کا وفد وزارتِ منصوبہ بندی پہنچا جہاں دونوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ منصوبہ بندی پہنچنے والے جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کی۔ وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم شامل تھے۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی ان کے ساتھ حکومتی ٹیم میں رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل تھے۔

وفد کی آمد کے بعد کانفرنس روم میں دونوں جانب سے مذاکرات ہوئے، جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کی گئی۔

بعدازاں مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔