کراچی: میر رضا قتل کیس: تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں

تفتیشی افسر نے گواہوں کے 161 کے مزید بیانات کی نقول بھی پیش کردی ہیں


ویب ڈیسک September 08, 2026

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کے تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت اسمارٹ واچ، موبائل اور دیگر اشیا کی فارنزک رپورٹس بھی جوڈیشل کمیشن کو جمع کرادیں۔

تفتیشی افسر نے گواہوں کے 161 کے مزید بیانات کی نقول بھی پیش کردی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون کھول نہیں سکی ہے۔ 

تفتیشی ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک لیبارٹری نے میر رضا کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹ اور میسجز ملے تاہم وہ مواد تفتیش کے لیے اہم نہیں۔