سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار فتنہ الہندوستان نے سافٹ ٹارگٹس پر وار شروع کردیے۔
شرپسند تنظیم کی دہشتگردانہ کارروائیاں عام بلوچ شہری، مزدوراورتاجر کو براہ راست متاثر کر رہی ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بناکرعلاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔
تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اورترقیاتی منصوبوں پرحملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہے، بیرونی آقاؤں کی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان کے تخریبی پروپیگنڈا کو بلوچستان کے باشعورعوام یکسرمسترد کرچکے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شرپسند تنظیم فتنہ الہندوستان نوجوانوں کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کر دیتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے حملوں میں شہید مزدوروں کے لواحقین نے شرپسند تنظیم کو بلوچستان کی معاشی ترقی کے دشمن قراردیا۔
ماہرین کے مطابق بھارتی ایما پر فتنہ الہندوستان کے انتشاری پروپیگنڈا کا مقصد بلوچستان میں منفی بیانیہ کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے، بلوچستان میں امن دشمن دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کےعوامی حقوق کے نام نہاد دعوؤں کی مکروہ حقیقت آشکارہو چکی ہے۔