سانحہ پمز: سینیٹ کمیٹی کا سخت ایکشن، سابق ای ڈی پمز سمیت تمام ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق نے سابق ای ڈی پمز سمیت تمام ذمہ داران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک September 09, 2026

سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز پر سخت ایکشن لیتے ہوئے  سابق ای ڈی پمز سمیت تمام ذمہ داران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی نے سانحہ پمز کے ملزمان کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ ملزمان کے اثاثے مقدمات کیساتھ اٹیچ کرنے کی ہدایت کر دی۔

انسانی حقوق کمیٹی اجلاس کے دوران سینیٹر ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ایمل ولی کے سوالات پر عابد شیر علی غصہ میں آگئے۔

سینیٹر عابد شیر علی  نے  کہا کہ آپ کمیٹی کے ممبر کے طور پر سوال کریں،سینیٹر ایمل ولی  نے کہا کہ آپ کون ہیں؟

سینیٹر قرۃ العین مری نے دونوں کو خاموش کروایا، عابد شیر علی نے کہا کہ آپ ایس ایچ او نہیں ہیں۔