خیبر پختونخوا میں ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ کیا گیا


ویب ڈیسک September 10, 2026

پشاور:

خیبر پختونخوا میں ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینی ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں ہر سال مزید 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ کیا گیا۔