ستمبر1965ء کی جنگ کا دسواں روز،پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دفاع وطن میں جانوں کو قربان کیا۔
جنگ کے10 ویں روز بریگیڈیئراحسن راشد شامی،میجرعلی عابد حسین اورکیپٹن محمد حمید اللہ نے جام شہادت نوش کیا، میجرشیخ مبارک علی،میجرشیخ ظہورالدین اورلیفٹیننٹ احمد منیر نے بھی دشمن کیخلاف مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
بریگیڈیئر احسن راشد شامی قصور سیکٹر میں آرمر ڈویژن کے ساتھ بطور آرٹلری کمانڈر تعینات تھے جو دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔
بریگیڈیئراحسن راشد شامی10ستمبر کو بہادری سے دشمن کےعلاقے میں داخل ہوئے جہاں وہ مشین گن کی گولیوں کا برسٹ لگنے سے شہید ہوئے، بریگیڈیئر احسن راشد شامی شہید کو بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ہلال جرأت کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
میجرعلی عابد حسین 1965ء کی جنگ میں قصور سیکٹر میں آرٹلری رجمنٹ کمانڈ کر رہے تھے، کرن سیکٹر میں دشمن کے مورچوں کی تباہی کا جائزہ لینے کے دوران فائرنگ سے میجر علی عابد حسین مادر وطن پر قربان ہو گئے۔