سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات کے لیے اہلیہ اور والدہ کا عدالت سے رجوع

 حماد اظہر نو مئی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں


ویب ڈیسک September 10, 2026

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کے لیے  لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست حماد اظہر کی اہلیہ اور والدہ کی جانب سے دائر کی گی  جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ حماد اظہر نو مئی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، پنجاب پولیس کو حماد اظہر تک رسائی کی درخواست دی جو خارج کردی گی۔

اس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 10 بنیادی حقوق کا حق دیتا ہے، پولیس قریبی فیملی ممبران سے حماد اظہر کو ملاقات نہیں کرنے دے رہی ، حماد اظہر سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کا حکم دیا جائے۔