کراچی:
گڈاپ سٹی پولیس نے ایم نائن موٹروے کریم ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم جاوید کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محمد الطاف کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔