سوئیٹزر میں سیاحوں کو لے جارہی بس کو حادثہ، متعدد افراد ہلاک

متاثرین کی تعداد کے بارے میں جاننا ابھی قبل از وقت ہے


ویب ڈیسک September 11, 2026

سوئیٹزرلینڈ میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک کوچ کریش بیریئر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کی نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

 ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ متاثرین کی تعداد کے بارے میں جاننا ابھی قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب سوئس صدر گائے پارمیلن نے ایکس پر لکھتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوئس حکام اس کیس کی "جامع اور مکمل تحقیقات" کو یقینی بنائیں گے۔

سوئس میڈیا کے مطابق کئی ایمبولینسیں اور پانچ ہیلی کاپٹر اس مقام پر تعینات کیے گئے ہیں۔