نادرا ریکارڈ میں زندہ شہری مردہ قرار، خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے پریشان

سمجھ نہیں آ رہی کہ میں زندہ ہوں یا مردہ ہوں، خود کو زند کیسے ثابت کروں، متاثرہ شہری


ویب ڈیسک September 11, 2026

رحیم یار خان:

صادق آباد میں شہری کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نادرا ریکارڈ میں خود کو فوت شدہ دیکھ کر شہری ششدر رہ گیا۔

گاؤں لاکڑ والی چک نمبر5 این پی کا رہائشی فلک شیر بچوں کا ب فارم بنوانے گیا، لیکن خود کو نادرا ریکارڈ میں مردہ پایا۔

نادرا ریکارڈ میں فوت شدہ شہری خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے پریشان دکھائی دیا۔

نادرا حکام نے شہری کو جواب دیا کہ پہلے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت لائیں، پھر بچوں کے ب فارم بنیں گے۔

شہری فلک شیر کے مطابق یونین کونسل پہنچا تو وہاں بھی ریکارڈ میں خود کو مردہ پایا، دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکا ہوں، سمجھ نہیں آ رہی خود کو کیسے زندہ ثابت کروں۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ میں زندہ ہوں یا مردہ ہوں۔