جعلی پیر کی دم کے بہانے 22 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی

ملزم شکیل نے 22 سالہ لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک September 12, 2026

لاہور میں کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غازی آباد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گزشتہ 2 سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم شکیل نے 22 سالہ لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ملزم اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا۔

پولیس نے ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔