وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 14 تاریخ کو لاہور پہنچیں گے

دورے کے دوران سہیل آفریدی میانوالی، سرگودھا، چنیوٹ، شاہکوٹ شیخو پورہ میں بھی جائیں گے


ویب ڈیسک September 12, 2026

لاہور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 14 تاریخ کو لاہور پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 13 تاریخ کو داؤد خیل، پائی خیل، روگڑی سے ہوتے ہوئے 14 کو لاہور پہنچیں گے۔ 

وزیراعلیٰ کے پی 13 تاریخ کو میانوالی، بچران، قائد آباد سے گزریں گے، سہیل آفریدی 13 تاریخ کو سرگودھا، لالیاں چنیوٹ سے ہوتے ہوئے فیصل آباد قیام کریں گے۔ 

14 تاریخ کو وزیر اعلیٰ کے پی شاہکوٹ شیخوپورہ سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی 27 تاریخ کی کال کے لئے پنجاب کی عوام کو موبلائز کریں گے