مریم نواز کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب آج؛ شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تقریب میں صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 12, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی  تقریب آج 12 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ماہ نور صفدر اور اذان جبار کی نکاح کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوگی، اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا ہے۔

 

ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے طے پایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اذان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، جبار خالد فلور ملنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، نکاح کی تقریب شام 5 بجے جاتی اُمراء میں ہوگی۔

تقریب میں صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔