آیت نور کیس: تین کم عمر ملزمان جیل منتقل، ایک ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

طلحہ، عثمان اور قاسم کو جیل روانہ کردیا، نئی تفتیشی ٹیم نے ملزم حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا


ویب ڈیسک September 13, 2026
پاکستان ریکوڈک معاملہ عدالت سے باہر طے کرنے کی ایک اور کوشش کرنے جا رہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ہری پور میں آیت نور کیس میں گرفتار تین کم عمر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا۔

علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے طلحہ، عثمان اور قاسم کو جیل روانہ کردیا، نئی تفتیشی ٹیم نے ملزم حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد ایاز محمود کی سربراہی میں پانچ رکنی نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔