جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن

ارشد ندیم  ورلڈ ایلٹیمیٹ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں  پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے


ویب ڈیسک September 13, 2026

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام رہے، ارشد ندیم  ورلڈ ایلٹیمیٹ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں  پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ورلڈ ایلٹیمیٹ اتھلیٹکس چیمپین شپ کا جیولین تھرو فائنل سری لنکا کے سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا نے چوتھی تھرو 91.09 میٹر کرکے جیت لیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پانچ ویں نمبر پر رہے، انہوں نے پہلی تھرو 74.42 میٹر کی۔ دوسری تھرو ارشد ندیم نے د 79.66 میٹر  پھینکی۔ارشد ندیم نے تیسری تھرو 81.49 میٹر تھرو کی جو ان کی سیزن بیسٹ رہی۔ 

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔