راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو پر بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

افسران نے کارروائی کے دوران دو مشکوک گاڑیوں کو روکا، ترجمان موٹروے پولیس


صالح مغل September 14, 2026

راولپنڈی میں موٹروے ایم ٹو کلر کہار کے قریب بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق افسران نے کارروائی کے دوران دو مشکوک گاڑیوں کو روکا، تاہم ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑیوں سے 155 کلوگرام افیون اور 88 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ برآمد شدہ منشیات اور دونوں گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر منشیات خیبر پختونخوا سے پنجاب منتقل کی جا رہی تھیں۔