پیٹرول پمپ مالکان پھٹ پڑے، 100 روپے سبسڈی کو چور بازاری قرار دے دیا

پیٹرول پمپ ڈیلرز اور اونرز تیاری رکھیں جلد کال دیں گے، نعمان بٹ


ویب ڈیسک September 15, 2026

وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز اور اونرز تیاری رکھیں جلد کال دیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ اونرز کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت نے 100 روپے کی سبسڈی دے کر سارا بوجھ پیٹرول پمپ اونرز پر ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سبسڈی تو دے دی لیکن یہ نہیں بتایا کہ پیٹرول پمپ اونرز کو یہ رقم کس طریقے سے واپس ملے گی۔

پہلے 6 ماہ میں ریٹ تبدیل ہوتا تھا اب ایک دن میں قیمت تبدیل ہوجاتی ہے گاڑی پمپ پر پہنچتی نہیں اور ریٹ تبدیل ہوجاتا ہے۔

نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت کے علاوہ ہماری جنگ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ساتھ بھی ہے جبکہ پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی چور بازاری ہے۔

وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس پیٹرول پمپوں پر جاکر انہیں تھریٹ کرتے ہیں۔