ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویر جعلی ہیں، اسٹائلسٹ کا نیا انکشاف

زینڈایا طویل عرصے سے ٹام کو اپنی زندگی میں شوہر کی حیثیت دیتی ہیں لیکن شادی ہونا ابھی باقی ہے، اسٹائلسٹ


ویب ڈیسک September 17, 2026

ہالی ووڈ اداکارہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

زینڈایا کے معروف اسٹائلسٹ لا روچ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دونوں کی شادی کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔

کچھ عرصہ قبل لا روچ نے دعویٰ کیا تھا کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ ایک نجی تقریب میں شادی کر چکے ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبریں تیزی سے وائرل ہوگئی تھیں تاہم جوڑے نے خود اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

اب ایمی ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب کے دوران لا روچ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زینڈایا ابھی باضابطہ طور پر شادی شدہ نہیں ہیں اور ان کی کوئی باقاعدہ شادی کی تقریب نہیں ہوئی۔

اسٹائلسٹ کے مطابق دونوں اپنی آنے والی فلم ’ڈونے پارٹ 3‘ کی پریس مہم مکمل کرنے کے بعد شادی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زینڈایا طویل عرصے سے ٹام کو اپنی زندگی میں شوہر کی حیثیت دیتی ہیں لیکن شادی کی باضابطہ تقریب ابھی باقی ہے۔

لا روچ نے وائرل ہونے والی اے آئی تصاویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے زینڈایا کے فرضی عروسی لباس پر طنزیہ تبصرہ کیا۔